58.2 F
Pakistan
Wednesday, March 25, 2026
HomeLifestyleکراچی میں بادل برسنے کو تیار: ژالہ باری اور موسلا دھار بارش...

کراچی میں بادل برسنے کو تیار: ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

شہرِ قائد کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے، کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا قوی امکان ہے۔ شہر کے مختلف حصوں میں نہ صرف موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے بلکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان موجود ہے۔ موسم کی موجودہ صورتحال کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد تک پہنچ چکا ہے جبکہ ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں 25 مارچ سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہو رہا ہے جو کراچی کے موسم پر براہِ راست اثر انداز ہوگا۔ اس سسٹم کے تحت کل شام سے شہر میں باقاعدہ بارش کا آغاز ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ دو وقفوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ پہلے مرحلے میں 25 اور 26 مارچ کو بادل برسیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 28 اور 29 مارچ کو بھی شہر کے مختلف مقامات پر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments