اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ایوان صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر شیری رحمان بھی اس دوران موجود تھے۔



