(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی جانب سے فیس کی حد کے خلاف دائر درخواستیں خارج کر دیں،جسٹس خالد اسحاق نے یونیورسٹی آف فیصل آباد بذریعہ عمران نذیر و دیگر کی درخواست پر 28 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا، جسے عدالتی نظیر قرار دیا گیا ہے۔



