(24 نیوز) پاکستان فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو مضبوط اور بین الاقوامی سطح پر مسابقتی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاکستانی نوجوان فٹ بالرز میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، تاہم انہیں بہتر وسائل، سرپرستی اور مناسب مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔



