گوگل انتظامیہ نے پاکستان میں دفتر بنانے کے بعد پہلی بار لاہور میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے شاہی قلعے میں شو کا اہتمام کیا۔ پاکستان میں انٹرنیٹ اور ایپس کے استعمال میں غیر معمولی اضافے کے بعد گوگل جیسی کمپنیاں بھی یہاں خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں 2023 سے اب تک انٹر نیٹ اور ایپلی کیشنز (ایپس) استعمال کرنے والوں کی تعداد میں کم وبیش تین کروڑ اضافہ ہوچکا ہے اور مصنوعی ذہانت کو ایپس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا حصہ بنانے کی جدوجہد تیز ہوتی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گوگل جیسے عالمی پلیٹ فارم نے پاکستان میں نہ صرف اپنا دفتر قائم کیا بلکہ ملک میں اس کی دلچسپی بھی بڑھتی جارہی ہے۔ گوگل پاکستان کے کمیونٹی مینیجر عمر نذیر نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ ’گوگل نے پاکستان میں انٹر نیٹ اور ایپس کے بڑھتے ہوئے غیر معمولی اضافے کی وجہ سے تھنک ایپس جیسے پہلے بڑے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد مقامی ایپ ڈولپرز، ڈیجیٹل کریئٹرز اور گیمنگ انڈسٹری میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ’اس ایونٹ میں دنیا کے 11 سے زیادہ ممالک سے ماہرین اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے افراد شرکت کر رہے ہیں۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ گوگل حقیقی معنوں میں پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو عوامی سطح پر فروغ دینے کی جدوجہد کر رہا ہے۔‘ عمر نذیر کے بقول: ’دینا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کے لوگ زیادہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ہمارا مقصد لوگوں کو بڑے نیٹ ورک میں شامل کرنا ہے۔ تاکہ نہ صرف وہ اپنی خدمات سے جدت کو فروغ دیں بلکہ بہتر روزگار کا حصول بھی ممکن ہوسکے۔‘ لاہور میں شاہی قلعے جیسے تاریخی مقام پر ایونٹ کو جدت کے ساتھ خصوصی روایتی رنگوں میں رنگا گیا۔ اس موقعے پر دنیا بھر سے انٹر نیٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شہریوں کی رائے میں اس طرح کے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پروگرام منعقد کرانے سے یہاں مارکیٹ کو عالمی سطح پر رابطوں کا موقع ملے گا۔ اس کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو نوجوانوں کی توجہ اور ان کی تربیت سے متعلق شعور ملنے کا امکان بڑھے گا۔ مختلف ممالک سے آئے ڈیجیٹل شعبے کے ماہرین اور دیگر شرکا نے شاہی قلعے کے تاریخی مقامات میں بھی دلچسپی لی۔ گوگل ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت ایپس انٹرنیٹ گوگل پاکستان کے کمیونٹی مینیجر عمر نذیر نے بتایا کہ تقریب کا مقصد مقامی ایپ ڈولپرز، ڈیجیٹل کریئٹرز اور گیمنگ انڈسٹری میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ ارشد چوہدری جمعرات, اکتوبر 22, 2026 – 10: 15 Main image: jw id: IJ4jy4vL type: video related nodes: پاکستان – گوگل معاہدے کی تفصیل سامنے لانے کا مطالبہ گوگل عسکریت پسندی پر مبنی مواد کی موثر نگرانی کرے: پاکستان پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح، طلبہ کے لیے مفت جیمینائی گوگل کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل، 32 ارب ڈالرز میں ’وز‘ کو کیوں خریدا؟ SEO Title: لاہور میں گوگل کا ایونٹ، پاکستان میں آئی ٹی کمپنیوں کی دلچسپی کیوں؟ copyright: show related homepage: Hide from Homepage
لاہور میں گوگل کا ایونٹ، پاکستان میں آئی ٹی کمپنیوں کی دلچسپی کیوں؟
RELATED ARTICLES



