ریاض: سعودی شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں۔ سعودی ایوان شاہی نے شہزادی کے انتقال کی اطلاع جاری کردی۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔



