خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگایا جا چکا، گورنر فیصل کریم کنڈی اختیارات سنبھال چکے،ان کی ایڈوائزری کونسل بن چکی،اس میں ”نیک نام ٹیکنو کریٹس“ مناصب سنبھال چکے، سہیل آفریدی کو ان کے عہدے سے ہٹایا جا چکا، ”حفاظتی نظر بندی“ میں لئے جا چکے، صوبائی اسمبلی عضو ِ معطل بن چکی، اس کے سپیکر کی نقل و حرکت بھی محدود ہو چکی۔



