58 F
Pakistan
Sunday, October 18, 2026
HomeSportsپانچ بار کی آئی پی ایل چیمپیئن ممبئی انڈینز کے کوچ مہیلا...

پانچ بار کی آئی پی ایل چیمپیئن ممبئی انڈینز کے کوچ مہیلا جے وردھنے مستعفی

سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے ہفتے کو ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کے ساتھ ہی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک کے ساتھ ان کی تقریباً ایک دہائی پر محیط وابستگی ختم ہو گئی۔ 49 سالہ مہیلا جے وردھنے نے 2017 سے 2022 کے دوران اپنے پہلے دور میں ممبئی انڈینز کو تین بار آئی پی ایل کا چیمپیئن بنوایا۔ وہ 2024 میں دوبارہ ٹیم کے ساتھ منسلک ہوئے، تاہم اس بار وہ اپنی سابقہ کامیابی نہیں دہرا سکے۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں پانچ بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے والی ممبئی انڈینز 2025 میں چوتھے جبکہ 2026 میں 10 ٹیموں میں سے نویں نمبر پر رہی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) جے وردھنے نے ایک بیان میں کہا ’ہم نے مل کر کچھ ناقابل فراموش لمحات گزارے، چیلنجز کا سامنا کیا اور کچھ ایسا بنایا جس پر ہم سب فخر کر سکتے ہیں۔‘ انہوں نے کہا ’ہم نے مل کر جو کچھ حاصل کیا، مجھے اس پر بے حد فخر ہے۔ ممبئی انڈینز ہمیشہ میرے دل میں ایک خاص مقام رکھے گی۔‘ ان کا کہنا تھا ’میں آنے والے برسوں میں ٹیم کی ہر کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘ جے وردھنے نے 1997 سے 2015 کے دوران سری لنکا کی نمائندگی کرتے ہوئے 149 ٹیسٹ، 448 ایک روزہ بین الاقوامی اور 55 ٹی 20 میچ کھیلے۔ آئی پی ایل استعفے کے ساتھ ہی سری لنکا کے سابق سٹار کی آئی پی ایل کی کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک کے ساتھ تقریباً ایک دہائی پر محیط وابستگی ختم ہو گئی۔ اے ایف پی ہفتہ, اکتوبر 17, 2026 – 18: 45 Main image: کرکٹ type: news related nodes: ابھی کیریئر کی بہترین کرکٹ کھیلنی ہے: نسیم شاہ پاکستان ’ناکافی رنز‘ کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف وائٹ واش نہ کر سکا ورلڈ کپ 2027: جوہانسبرگ پاکستان انڈیا میچ اور فائنل کی میزبانی کرے گا کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز SEO Title: پانچ بار کی آئی پی ایل چیمپیئن ممبئی انڈینز کے کوچ مہیلا جے وردھنے مستعفی copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments