(24نیوز)جرمن سفارت خانے کے زیر اہتمام جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر ایک پروقار عشائیہ دیا گیا جس میں پاکستان اور جرمنی کے سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کا جشن بھی منایا گیا،عشائیے میں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی اور سفارتی شخصیات نے شرکت کی جبکہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔



