آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور سعودی عرب پر حوثی حملوں کے باعث بڑھتی ہوئی علاقائی تشویش کے دوران عمان کے وزیر خارجہ آج بروز منگل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان سفارتی کوششوں کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ کے تنازعے کو کم کرنے میں مدد کی کوشش کر رہا ہے۔ دوسری جانب عمان، جو ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز کا کنٹرول شیئر کرتا ہے، نے روایتی طور پر علاقائی تنازعات خصوصاً تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے پیر کی شام جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ عمانی وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر 13 اور 14 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا: ’دورے کے دوران اسلام آباد میں پاکستان-عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کا 8واں اجلاس منعقد ہوگا، جس کی مشترکہ صدارت دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کریں گے۔‘ مزید کہا گیا کہ ’یہ اجلاس پاکستان اور عمان کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اگرچہ وزارت خارجہ کے بیان میں مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کا ذکر نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس بات کا کوئی اشارہ ملا کہ یہ امور رسمی طور پر ایجنڈے پر شامل ہیں، تاہم خلیج میں دونوں ممالک کے معاشی اور سکیورٹی مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے بڑھتا ہوا علاقائی بحران دونوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ آبنائے ہرمز، جو خلیج عرب کو خلیج عمان اور بحرِ عرب سے ملاتی ہے، دنیا کے اہم ترین توانائی کی نقل و حمل کے راستوں میں سے ایک ہے۔ اس آبی گزرگاہ کے ذریعے نقل و حمل میں خلل نے عالمی سطح پر تیل کی فراہمی کو متاثر کیا ہے اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، خاص طور پر پاکستان جیسے درآمدات پر منحصر ممالک اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ دورہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ یہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب یمن میں سرگرم حوثی ملیشیا سعودی ایئرپورٹس اور دیگر شہری تنصیبات پر حملے کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مطابق اتوار (11 اکتوبر) کو دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے ایک حملے میں ایک پاکستانی شہری جان سے گیا تھا جبکہ 11 دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اس سے قبل آٹھ اکتوبر کو بھی اسی ایئرپورٹ پر ہونے والے دو حملوں میں ایک پائلٹ سمیت تین سعودی شہری جان سے گئے تھے جبکہ سعودی ایئرلائنز کا ایک طیارہ بھی متاثر ہوا۔ پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکی نے اتوار کو ایک مشترکہ بیان میں ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا اور اپنی سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ریاض کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ عمانی وزیر خارجہ کے اسلام آباد میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ عمان مشرق وسطیٰ آبنائے ہرمز حوثی پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر 13 اور 14 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردو منگل, اکتوبر 13, 2026 – 11: 45 Main image: پاکستان type: news related nodes: عمان کے قریب جہاز پر حملے کے بعد پاکستانی انجینیئر لاپتہ، بیٹا منتظر آبنائے ہرمز کے لیے عارضی راہداری کا اعلان جلد: عمان ایران اور عمان میں معاہدہ اہم ہے، توجہ اسی پر ہے: پاکستان عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز معاہدہ حتمی مراحل میں: ایران SEO Title: مشرق وسطیٰ کشیدگی کے دوران عمانی وزیر خارجہ کا دو روزہ دورہ پاکستان copyright: show related homepage: Show on Homepage



