شان الحق حقی کو اردو زبان و ادب میں ایک ہمہ جہت شخصیت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جو لسانیات، لغات اور وضعِ اصطلاحات میں سند سمجھے جاتے تھے۔ انھوں نے نظم و نثر میں تخلیقی کام کے علاوہ تحقیق، تنقید، تراجم اور تدوین و تالیف پر مبنی بڑا سرمایہ یادگار چھوڑا ہے۔



