(ویب ڈیسک) امریکی ریاست انڈیانا میں ایک انتہائی حیران کن اور عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر نشے میں دھت 67 سالہ خاتون نے اپنی گاڑی کاؤنٹی کورٹ ہاؤس (عدالت) کے سرسبز لان پر چڑھا دی اور گھاس کے میدان میں گاڑی کو گول چکروں (Donuts) میں گھمانا شروع کر دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔



