69.2 F
Pakistan
Wednesday, October 7, 2026
HomeCrimeلاہور میں ملازمہ پر مبینہ پولیس تشدد کا ایک اور کیس سامنے...

لاہور میں ملازمہ پر مبینہ پولیس تشدد کا ایک اور کیس سامنے آگیا

لاہور میں کسٹوڈین ٹارچر کا ایک اور مبینہ کیس سامنے آگیا، جہاں تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں چوری کے شبہ میں تفتیش کے لیے بلائی گئی ملازمہ سعدیہ نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔ متاثرہ خاتون سعدیہ کے مطابق اے ایس آئی بلال نے اسے فون کرکے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن بلایا، جہاں چوری کے شبہ میں اس سے تفتیش کی گئی۔ سعدیہ کا الزام ہے کہ مرد پولیس اہلکاروں نے اسے چارپائی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ سعدیہ کے مطابق تشدد کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی، جس پر اسے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی، تاہم وہ مبینہ تشدد کے باعث چلنے پھرنے کے قابل نہیں رہی۔ متاثرہ خاتون کا میاں منشی اسپتال میں طبی معائنہ بھی کرایا گیا، جہاں اس کی ٹانگوں اور پاؤں پر نیل کے نشانات سامنے آئے۔ سعدیہ نے مبینہ تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments