پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنرراج لگنےکا کوئی امکان نہیں۔ خیرپور میں گفتگو کرتے ہوئے منظوروسان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی موجودگی میں سندھ میں نئے صوبے بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل میں پارٹی حکمت عملی پر غور جاری ہے۔



