67.4 F
Pakistan
Monday, October 5, 2026
HomePolitics’ایک کچوری، دو سموسہ‘: انڈیا میں خواتین طلبہ کے وائرل نعروں کی...

’ایک کچوری، دو سموسہ‘: انڈیا میں خواتین طلبہ کے وائرل نعروں کی وجہ کیا؟

دہلی میں گذشتہ ایک ہفتے سے یونیورسٹی کے طلبہ ریپ کے حالیہ واقعات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جہاں مظاہرین منفرد نعرے سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں وہ محفوظ عوامی مقامات، بہتر روشنی، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ اور پارکس میں سکیورٹی کا مطالبہ الگ انداز میں کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کی حفاظت کے نام پر ان پر کرفیو اور دیگر پابندیاں عائد کرنے کے بجائے جنسی تشدد کے ذمہ داروں کا احتساب اور عوامی مقامات کو محفوظ بنانا ضروری ہے۔ دہلی میں ریپ کے حالیہ واقعات یہ احتجاج ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب دہلی میں کم عمر لڑکیوں کے ساتھ مبینہ ریپ اور قتل کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق الزام ہے کہ دہلی یونیورسٹی کے قریب ایک پبلک پارک میں تین مردوں نے 17 سالہ لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے مبینہ طور پر خود کو پولیس افسر ظاہر کیا تھا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ایک دوسرے واقعے میں سروپ نگر میں دوستوں سے ملنے جانے والی ایک کم عمر لڑکی کو مبینہ طور پر گینگ ریپ کے بعد چاقو کے وار کر کے قتل کیا گیا اور ان کی لاش ایک کھیت میں پھینک دی گئی، جو کئی روز بعد ملی۔ مظاہرین ان واقعات کو ’گھناؤنا‘ اور ’ناقابلِ معافی‘ قرار دے رہے ہیں۔ ’دو کچوری، ایک سموسہ، ان مردوں کا کیا بھروسہ‘ احتجاج کے دوران آزادی اور انصاف کے مطالبات کے ساتھ مختلف نعرے بھی لگائے جا رہے ہیں، جن میں ’دو کچوری، ایک سموسہ، ان مردوں کا کیا بھروسہ‘ اور ’بیٹی کی لوکیشن نہیں، بیٹے کا انٹینٹ چیک کرو‘ شامل ہیں۔ یہ نعرے اب احتجاجی مقامات سے نکل کر سوشل میڈیا، بالخصوص انسٹاگرام ریلز، تک بھی پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل دو ماہ پہلے ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے نام سے ہونے والے مظاہرے بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔ ان مظاہروں کے بعد اس وقت کے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی ہو گئے تھے۔ تاہم سوشل میڈیا پر ہی بعض صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ان مظاہرین سے تو اتفاق کرتے ہیں مگر ان کا ماننا ہے کہ تمام مردوں کو اس میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔ انڈیا ایشیا خواتین یہ نعرے اب احتجاجی مقامات سے نکل کر سوشل میڈیا، بالخصوص انسٹاگرام ریلز، تک بھی پہنچ گئے ہیں۔ علیزہ ارشد سوموار, اکتوبر 5, 2026 – 11: 30 Main image: خواتین jw id: OAlMadvq type: video related nodes: انڈیا: ٹرین میں نوڈلز بنانے کی ویڈیو وائرل، شہریوں کی تنقید انڈیا: ’کاکروچز‘ کا چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے لیے الٹی میٹم ’جھکتی ہے دنیا، جھکانے والا چاہیے‘ کے نعرے کے ساتھ کاکروچ پارٹی اور جین زی کا مظاہرہ ختم کاکروچ جنتا پارٹی اور بدلتا انڈیا SEO Title: ’ایک کچوری، دو سموسہ‘: انڈیا میں خواتین طلبہ کے وائرل نعروں کی وجہ کیا؟ copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments