کراچی: سائٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی، 8 فائر ٹینڈرز اور 3اسنارکلز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ کراچی کے علاقے سائٹ ٹاؤن میں حبیب چورنگی کے قریب ایک فیکٹری میں لگنے والی آّگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔



