ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جاپان کے شہر نشین میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کے کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں اور قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو شامل کیا گیا ہے۔ ایشین گیمز میں بھی بھارت نے اپنا روایتی رویہ برقرار رکھتے ہوئے کھیل کے جذبے کو نظر انداز کیا، بھارتی کپتان نے اس بات بھی پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ جاپان میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں نے گولڈ میڈل جیتنے کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، تاہم میچ کا بارش کے باعث متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے۔



