75.2 F
Pakistan
Friday, October 2, 2026
HomeHealthبلوچستان میں کینسر کا واحد ہسپتال، ’مریضوں میں سالانہ 10 سے 15...

بلوچستان میں کینسر کا واحد ہسپتال، ’مریضوں میں سالانہ 10 سے 15 فیصد اضافہ‘

بلوچستان میں پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے تحت چلنے والے واحد کینسر ہسپتال کی سینیئر میڈیکل آفیسر اورانچارج ڈاکٹر ماہ جبیں مری نے بتایا ہے کہ صوبے میں سرطان کے مرض میں سالانہ 10 سے 15 فیصد اضافہ ہو رہا ہے جب کہ وسائل کم اور مسائل زیادہ ہونے کی وجہ سے صورت حال خراب ہے۔ ڈاکٹر ماہ جبیں نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ کوئٹہ میں واقع سینار واحد کینسر ہسپتال ہے، جہاں نہ صرف پورے صوبے بلکہ افغانستان اور ایران سے مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا: ’پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان میں بھی سرطان کا مرض میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ سالانہ 10 سے 15 فیصد اس مرض میں اصافہ ہو رہا ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ہاں خوراک کی نالی اور خواتین میں بریسٹ کینسر بہت زیادہ ہے جبکہ تیسرے نمبر پر سکن کینسر کے کیسز بہت زیادہ ہیں۔‘ ڈاکٹر ماہ جبین کے مطابق سینار ہسپتال میں سالانہ آٹھ ہزار کے قریب کیسز رجسٹرڈ ہوتے ہیں اور ہسپتال میں وسائل کی شدید کمی ہے۔ ’اس وقت پورے ہسپتال میں صرف چار ڈاکٹر اور پانچ نرسز خدمات انجام دے رہی ہیں۔‘ سینار کینسر ہسپتال کی میڈیکل آفسر ڈاکٹر ماہ جبیں مری کے مطابق بلوچستان میں خوراک کی نالی اور بریسٹ کینسر کے مریض زیادہ ہیں (محمد عیسیٰ/انڈپینڈنٹ اردو) انہوں نے بتایا کہ چونکہ بلوچستان میں غربت کی شرح بہت زیادہ ہے اور ہسپتال آنے والے مریضوں کی بڑی تعداد کے پاس آنے جانے کے کرایے یا شہر میں رہنے کے لیے رقم نہیں ہوتی، اس لیے ’صحت کارڈ، بینولنٹ فنڈ، انڈو منٹ فنڈ، بیت المال اور دوسرے ذرائع سے غریب مریضوں کی مدد کی جاتی ہے۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ڈاکٹر ماہ جبین کے مطابق بلوچستان میں سرطان کے مرض پر ریسرچ کی اشد ضرورت ہے۔ ’کینسر کے علاج میں جدت تو آ رہی ہے لیکن اس کے اخراجات میں بھی اصافہ ہو رہا ہے۔‘ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ کیموتھراپی کے بعد اب مونو کرونل اینٹی باڈیز تھراپی سامنے آئی ہے، جس کے اخراجات بہت زیادہ ہیں۔ ایک طرف غربت دوسری جانب وسائل کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے اس ضمن میں انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ سرطان کے مرض کا علاج صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور 20 ارب روپے کی لاگت سے جدید کینسر ہسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ ’اس سال کینسر ہسپتال باقاعدہ کام شروع کر دے گا۔‘ صوبائی وزیر صحت کے مطابق: ’حکومت بلوچستان صحت کارڈ کے ذریعے مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ اس سال سینار ہسپتال کو صحت کارڈ کی مد میں ایک ارب 15 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔‘ بلوچستان سرطان مریض ہسپتال سینار کینسر ہسپتال کی سینیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ماہ جبیں مری کے مطابق پورے ہسپتال میں صرف چار ڈاکٹر اور پانچ نرسزخدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ سالانہ آٹھ ہزار کے قریب کیسز رجسٹرڈ ہوتے ہیں۔ محمد عیسیٰ جمعہ, اکتوبر 2, 2026 – 08: 30 Main image: وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کا کہنا ہے کہ سرطان کا علاج حکومت کی ترجیح ہے (محمد عیسیٰ/انڈپینڈنٹ اردو) صحت jw id: 6bZggFag type: video related nodes: بلوچستان میں لیتھیم پر کیا تنازع ہے؟ افغان میڈیکل طلبہ کی بلوچستان میں پٹیشن خارج، سندھ میں ریلیف بلیاں چھاتی کے سرطان کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہیں: تحقیق خون کا یہ ٹیسٹ سرطان کی 50 سے زائد اقسام کا پتا چلا سکتا ہے SEO Title: بلوچستان میں کینسر کا واحد ہسپتال، ’مریضوں میں سالانہ 10 سے 15 فیصد اضافہ‘ copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments