78.9 F
Pakistan
Friday, October 2, 2026
HomePoliticsحکومت اور پیپلزپارٹی کا مشترکہ وفد آج پی ٹی آئی کی قیادت...

حکومت اور پیپلزپارٹی کا مشترکہ وفد آج پی ٹی آئی کی قیادت سے مذاکرات کرے گا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں حکومت نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنادی ہے، حکومت اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ وفد آج پی ٹی آئی کی قیادت سے ملاقات کرے گا اور موجودہ سیاسی صورت حال پر مذاکرات کرے گا۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق جمعرات کو صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے۔ اجلاس میں ملک میں خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط بنانے اور ملک کے امن و استحکام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک میں امن و استحکام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ ایوان صدر کے مطابق اجلاس میں طے کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کا مشترکہ وفد آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت سے ملاقات کرے گا اور سیاسی صورت حال پر مذاکرات کرے گا۔ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے مشترکہ وفد میں وزیرداخلہ محسن نقوی، رانا ثنا الّلہ، امیر مقام اور پیپلز پارٹی کی طرف سے شیری رحمان، سید نوید قمر اور اعجاز جکھرانی شریک ہوں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کی بگڑتی سیاسی صورت حال پر صدر آصف زرداری کو اعتماد میں لیا اور اجلاس میں خیبرپختونخوا سے متعلق تمام آئینی اور قانونی آپشنز زیر غور آئے اور تمام قانونی پہلو بھی بحث کی گئی۔ مشاورت میں صوبائی حکومت کی بدترین گورننس کی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے مکمل لاتعلقی اور اس سے ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ایوان صدر میں اجلاس کے بعد وزیراعظم اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments