پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرکا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے ملاقات کی دعوت موصول ہوئی تھی، جسے قبول کرتے ہوئے حکومت سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے وفود کے درمیان ملاقات کل دن 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دفترمیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں مختلف سیاسی امور زیرِ غور آئیں گے جب کہ حکومتی اور اپوزیشن وفود اپنا اپنا نکتہ نظر ایک دوسرے کے سامنے رکھیں گے۔



