کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب زیر تعمیر پل کا لوہے کا اسٹرکچر گر گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر پل کا اسٹرکچر گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص زیر تعمیر پل پر سیکیورٹی گارڈ تھا،



