لاہور جیسے بڑے شہر میں امن و امان برقرار رکھنا ہمیشہ ایک بڑا چیلنج رہا ہے، لیکن جب سیاسی حالات کشیدہ ہوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مختلف محاذوں پر مشکلات کا سامنا ہو اور امن و امان کی صورت حال بھی تسلی بخش نہ ہو تو پولیس سربراہ کی ذمہ داریاں کئی گنا بڑھ جاتی ہیں۔



