سوات(قدرت روزنامہ)سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقے سمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما روشن کو گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق روشن اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ …



