(ویب ڈیسک)کراچی کے صنعتی علاقے پورٹ قاسم کے قریب کچے کے ڈاکوؤں کے منظم انداز میں ایک نجی کمپنی پر 15 سے 20 مسلح ڈاکوؤں کے گروہ نے دھاوا بول دیا اور کمپنی کے عملے سمیت وہاں تعینات سیکیورٹی گارڈز اور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اسلحہ اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔



