69.6 F
Pakistan
Tuesday, September 29, 2026
HomeCrimeغیرملکی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی: ایک اور ملزم گرفتار

غیرملکی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی: ایک اور ملزم گرفتار

لاہور میں غیرملکی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں پولیس نے ایک اور ملزم کو بہاولپور سے گرفتار کرلیا، جس کے بعد کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم محسن پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہے، جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ غیرملکی خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ کیس کی تفتیش کے دوران متاثرہ خاتون کی جوہر ٹاؤن کے ایک کیفے میں موجودگی کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ خاتون اس سے قبل 5 سے 6 مرتبہ لاہور آچکی ہیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے دونوں موبائل فون تاحال نہیں مل سکے، جن کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب پراسیکیوٹر نے ہائی پروفائل مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے تاکہ کیس کی تفتیش اور قانونی کارروائی کا جائزہ لیا جاسکے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزمان کے 6 قریبی دوستوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیسرے ملزم کی گرفتاری اور متاثرہ خاتون کے موبائل فونز کی برآمدگی کے لیے بھی مزید کارروائی جاری ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments