کراچی: کسی شہری کے فنگر پرنٹ مدھم ہو جائیں تو اسے پریشانی کی ضرورت نہیں اس مسئلے کے حل کیلیے نادرا نے متبادل ٹیکنالوجی متعارف کرادی ہے۔ اس سلسلے میں نادرا ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی جانب سے فنگر پرنٹس مدھم ہونے سے متعلق کچھ شکایات آئی تھیں۔



