75.9 F
Pakistan
Monday, September 28, 2026
HomeSportsکوہلی ون ڈے کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹر

کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹر

انڈیا کے وراٹ کوہلی نے اتوار کو ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کر لیے اور وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے سچن تندولکر کے بعد دنیا کے صرف دوسرے بلے باز ہیں۔ 37 سالہ کوہلی نے کیرالا کے شہر ترواننت پورم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں چوکا لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا اور تندولکر کے مقابلے میں 74 اننگز پہلے یہ کارنامہ انجام دیا۔ کوہلی نے اپنی 303ویں ایک روزہ اننگز میں 15 ہزار رنز مکمل کیے جبکہ اپنے شاندار کیریئر میں 18 ہزار 426 رنز بنانے والے تندولکر نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے 377 اننگز کھیلیں۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں سری لنکا کے سابق عظیم بلے باز کمار سنگاکارا 14 ہزار 234 رنز کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) کوہلی نے، جو ٹیسٹ اور ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب صرف 50 اوورز کی کرکٹ کھیلتے ہیں، ہفتے کو ’جیو سٹار‘ کو بتایا تھا کہ 2027 کا ورلڈ کپ اس بڑے ٹورنامنٹ میں ان کی آخری شرکت ہوگی۔ وہ مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں 2011 کا ورلڈ کپ جیتنے والی انڈین ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ کوہلی اور 39 سالہ روہت شرما نے 2024 کا ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ اس سے ایک سال قبل دونوں کھلاڑی انڈیا میں ہونے والے ایک روزہ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کھانے والی ٹیم میں شامل تھے۔ وراٹ کوہلی انڈیا ویسٹ انڈیز اس فہرست میں تندولکر پہلے اور سنگاکارا تیسرے نمبر پر ہیں۔ اے ایف پی اتوار, ستمبر 27, 2026 – 20: 15 Main image: 27 ستمبر، 2026 کو انڈیا کے شہر ترواننت پورم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران کوہلی نظر آ رہے ہیں (اے پی) کرکٹ type: news related nodes: 2027 کا ون ڈے ورلڈ کپ میرا آخری ورلڈ کپ ہو گا: کوہلی کیا وراٹ کوہلی اپنا دوسرا آئی پی ایل ٹائٹل جیت پائیں گے؟ ٹیسٹ کیریئر کو مسکراہٹ سے یاد رکھوں گا: وراٹ کوہلی انڈیا کی جاپان جیسی ناتجربہ کار ٹیم کے خلاف صرف دو رنز سے جیت SEO Title: کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹر copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments