72.3 F
Pakistan
Sunday, September 27, 2026
HomeCrimeسوشل میڈیا پر دولت کا دکھاوا کرنے والی یوٹیوبر کے گھر چوری

سوشل میڈیا پر دولت کا دکھاوا کرنے والی یوٹیوبر کے گھر چوری

سوشل میڈیا پر اپنی لگژری زندگی، سونا، ہیرے اور نوٹوں کی گڈیاں دکھانا ایک بھارتی انفلوئنسر کو خاصا مہنگا پڑ گیا۔ تمل ناڈو کے کنیاکماری سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر مدھومیتا کے گھر نامعلوم چوروں نے ان کے گھر کا صفایا کرتے ہوئے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے اڑے۔ مدھومیتا سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد ساڑھے 4 لاکھ سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ وہ اکثر انسٹاگرام ریلز اور تصاویر میں اپنی پرتعیش زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتی رہتی ہیں، جن میں سونے اور ہیرے کے زیورات کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں نقدی بھی دکھائی دیتی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ناگرکوئل کے علاقے وی آئی پی گارڈن میں پیش آیا جب مدھومیتا اور ان کے اہل خانہ خریداری کے لیے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔ اسی دوران چور ان کے گھر میں داخل ہوئے اور لاکر سے قیمتی سامان نکال کر فرار ہوگئے۔ خاندان جب واپس گھر پہنچا تو لاکر کھلا ہوا تھا اور اس میں موجود قیمتی سامان غائب تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب مدھومیتا کی وہی سوشل میڈیا پوسٹس اور ریلز پولیس کی تفتیش کا حصہ بن گئی ہیں جن میں وہ اپنے زیورات اور نقدی دکھاتی رہی ہیں۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کہیں ان ویڈیوز اور تصاویر سے چوروں کو گھر، قیمتی سامان یا اہل خانہ کی نقل و حرکت کے بارے میں کوئی معلومات تو نہیں ملیں۔ بعض پوسٹس میں مدھومیتا کو نقدی دکھاتے ہوئے، حتیٰ کہ ایک بچے پر نوٹ نچھاور کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔ View this post on Instagram دلچسپ بات یہ ہے کہ مدھومتا نے اپنی ایک پرانی ریل میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کیسے کی جاتی ہے، لیکن اس چوری نے ان کے اس دعوے کو غلط ثابت کر دیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس نے پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جو ملزمان کا سراغ لگانے اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کی کوشش کر رہی ہیں۔ یہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کی طرف توجہ دلاتا ہے کہ سوشل میڈیا پر قیمتی سامان، گھر اور روزمرہ معمولات سے متعلق بہت زیادہ معلومات شیئر کرنا بعض اوقات سکیورٹی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے ابھی یہ حتمی طور پر نہیں کہا گیا کہ چوروں نے مدھومیتا کی سوشل میڈیا پوسٹس ہی سے کوئی معلومات حاصل کی تھیں۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments