78.8 F
Pakistan
Saturday, September 26, 2026
HomeCrimeبلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 33 عسکریت پسند مارے گئے: آئی...

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 33 عسکریت پسند مارے گئے: آئی ایس پی آر

پاکستان فوج نے جمعے کو کہا ہے کہ 21 ستمبر سے بلوچستان میں جاری کارروائیوں کے دوران 33 عسکریت پسند مارے گئے، جبکہ نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے ایک آپریشن میں مزید 11 عسکریت پسند مارے گئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 24 ستمبر کو آپریشن شعبان کے تسلسل میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے مزید ٹھکانوں کا سراغ لگا کر کارروائی کی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں پانچ عسکریت پسند مارے گئے۔ کارروائی کے دوران ان کے ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ پاکستانی حکام ملک کے شمال اور جنوب مغرب میں سرگرم عسکریت پسندوں کے لیے ’انڈیا کے حمایت یافتہ فتنتہ الہندوستان یا فتنتہ الخوارج‘ کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔ دوسری جانب انڈیا عسکریت پسندوں کی حمایت کے پاکستانی دعوؤں کی تردید کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران اب تک مارے جانے والے عسکریت پسندوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے، جبکہ علاقے میں عسکریت پسندی کے مکمل خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔ ایک الگ کارروائی میں 25 ستمبر کو نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے بعد شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 عسکریت پسند مارے گئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظور کردہ ’عزم استحکام‘ مہم کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک سے غیر ملکی معاونت اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ بلوچستان عسکریت پسند فوجی آپریشن اموات پاکستان فوج کے مطابق 21 ستمبر سے بلوچستان میں جاری کارروائیوں کے دوران 33 عسکریت پسند مارے گئے، جبکہ نوشکی میں بھی مزید 11 عسکریت پسند مارے گئے۔ انڈپینڈنٹ اردو جمعہ, ستمبر 25, 2026 – 21: 15 Main image: پاکستان فوج کے اہلکار 9 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں گشت کرتے ہوئے (فائل فوٹو/ اے ایف پی) پاکستان type: news related nodes: بلوچستان میں 19 عسکریت پسند مارے گئے: آئی ایس پی آر بلوچستان کے ممکنہ آپریشن، بعض علاقوں میں انخلا کے نوٹس ریاست مخالف سرگرمیاں، سو سرکاری ملازم برطرف: بلوچستان حکومت نجی املاک مسلسل حملوں میں استعمال ہو رہی ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان SEO Title: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 33 عسکریت پسند مارے گئے: آئی ایس پی آر copyright: show related homepage: Show on Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments