72.8 F
Pakistan
Sunday, September 20, 2026
HomeEntertainmentبالی وڈ کی بھیڑ چال: ہر طرف ایکشن، اداکاری اور ڈائیلاگ گم

بالی وڈ کی بھیڑ چال: ہر طرف ایکشن، اداکاری اور ڈائیلاگ گم

انڈین فلم ’اینیمل‘ کیا کامیاب ہوئی سب تشدد پر مبنی فلمیں بنانے پر لگ گئے۔ کرینا کپور کے اس بیان نے بالی وڈ میں ایک بار پھر نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ ناقدین اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ایک موضوع کی کامیابی کے بعد اسی فارمولے کو بار بار آزمایا جاتا ہے اسی لیے کرینا کپور کا خیال ہے کہ اس بھیڑ چال سے نکلنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ آخر بالی وڈ میں تشدد اور ماردھاڑ پر مبنی فلموں کی تعداد بتدریج بڑھتی کیوں جا رہی ہے؟ اس سوال کے جواب کی کھوج لگائی جائے تو اس بات کی بھی نظیر ملتی ہے کہ بالی وڈ اور ایکشن فلموں کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ ماضی میں فلموں میں ایکشن یا ماردھاڑ کلائمکس کے موقع پر ہوتی تھی۔ ناانصافیوں اور زیادتیوں کا بدلہ ہیرو فلم کے اختتامی مناظر میں ولن سے لیتا تو سینیما ہالز تالیوں اور سیٹیوں سے گونج اٹھتے۔ پوری فلم کا خاصہ ہوتا تو صرف اور صرف اس کا کلائمکس، جس کو جان دار اور متاثر کن بنانے کے لیے ہدایت کار اپنی پوری توانائی اور فلم ساز سرمائے کا استعمال کرتے۔ لیکن پھر دھیرے دھیرے اکشے کمار، سنیل شیٹی، اجے دیوگن جیسے ایکشن ہیروز کی آمد ہوئی تو فلموں میں ہر تھوڑے وقفے کے بعد تشدد کا عنصر شامل ہوتا گیا۔ اور اس عمل نے رومانی ہیروز کو بھی اس بات پر اکسایا کہ وہ بھی ایکشن سے آراستہ فلموں میں کام کریں۔ ایک فریم، تین ستارے: کریتی، شاہد اور رشمیکا نے ہندی رومانوی کامیڈی فلم ‘کاک ٹیل 2’ لانچ کو 17 جون 2026 کو ممبئی میں ‘ لانچ تقریب کے دوران چار چاند لگا دیے (سجیت جیسوال / اے ایف پی) گذشتہ چند برسوں سے بالی وڈ میں تشدد اور ایکشن سے بھری فلموں کی تعداد کو دیکھیں اور کرینا کپور کی بات کو سامنے رکھا جائے تو واقعی لگے گا کہ بھیڑ چال کی پرانی کہانی پھر دہرائی جارہی ہے۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کہ سال 2023 میں نمائش پذیر ہونے والی فلم ’اینیمل‘ نے فلم سازوں کو تشدد اور ماردھاڑ پر مبنی فلموں کی طرف زیادہ مائل کیا ۔اس سال جوان، پٹھان، غدر 2 اور ٹائیگر 3 جنہوں نے کمائی کی دوڑ میں دیگر فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ان چاروں فلموں میں اگر کوئی پہلو مشترک تھا تو غیر معمولی حد تک تشدد، ماردھاڑ اور قتل و غارت گری اور دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم بینوں نے ان تخلیقات کو پسندیدگی کی سند سے بھی نوازا جب ہی تو یہ کامیاب فلموں میں شمار ہوئیں۔ سال 2024 اور 2025 میں بھی کچھ ایسی ہی صورت حال رہی۔ جہاں کل، فائٹر، جگرا، دی بیکنگہم مرڈرز، دیوا، چھاوا اور مالک نمایاں کہی جا سکتی ہیں۔ آنجہانی یش چوپڑہ کا پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز جو ماضی میں کبھی کبھی، نوری، سلسلہ، لمحے، چاندنی، دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور ویر زارا جسی رومانی فلمیں بنانے میں پیش پیش رہا ہے۔ اب اس کی زیادہ تر توجہ ایکشن فلموں پر ہے جن میں سائنس فکشن کا تڑکا بھی شامل ہوتا ہے۔ اسی بنا پر کبھی دھوم ، کبھی ٹائیگر زندہ ہے، وار، تو کبھی الپا جیسی فلمیں ان کے پلیٹ فارم سے سامنے آتی ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) زرا اندازہ لگائیں کہ گذشتہ سال نمائش پذیر ہونے والی ’دھرویندر‘ کے کئی مناظر میں غیر ضروری طور پر خون خرابہ شامل رہا، ہیرو، ولن سے زیادہ قصاب رہا لیکن اس کا یہ انداز بھی فلم بینوں کو متاثر کرگیا۔ ہیرو ہو یا ولن اس کے ہاتھوں خون کی ندیاں بہانے والے مناظر میں سینیما ہالز میں زبردست پذیرائی ملی۔ فلم نے کمائی کے نئے ریکارڈز توڑے تب ہی اس مقبولیت اور شہرت کو کیش کرانے کے لیے فلم کا سیکوئل انتہائی کم عرصے میں بنا کر رواں سال پیش کیا گیا۔ بالی وڈ میں اس لہر کے پیچھے آخر وجہ کیا ہو سکتی ہے؟ ایک عام تاثر یہ بھی ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر پیش کی جانے والی ویب سیریز نے فلم بینوں کے مزاج کو تبدیل کر دیا ہے۔ یہ ویب سیریز سنسر کی قید سے آزاد ہوتی ہیں، جن میں گالم گلوچ اور ہیجان خیز مناظر کے ساتھ ساتھ ایکشن اور ماردھاڑ غیر ضروری طور پر فلم کا حصہ ہوتی ہے۔ اپنی بقا کی جنگ لڑتی بالی وڈ فلم نگری کو بھی اس روش کو اپنانا پڑتا ہے۔ بالی وڈ فلموں میں اب کہانیوں کا تو فقدان ہوگیا ہے اسی لیے فلم ساز اور ہدایت کار زیادہ سے زیادہ ایکشن، ماردھاڑ یا جنگ و جدل دکھا کر اپنے لگائے گئے سرمائے کا منافع پانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہالی وڈ فلموں کے لیے ایکشن مناظر ترتیب دینے والے ماہرین کی بھی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ساتھ ساتھ خصوصی بصرت اثرات کے لیے رقم پانی کی طرح بہائی جا رہی ہے۔ جس کے بعد ہدایت کاروں کی کوشش یہ بھی ہوتی ہے کہ تھیٹر میں فلم پیش کرتے ہوئے بڑے پردے اور جدید ترین ساؤنڈ سسٹم کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ جبھی تو اکثر و بیشتر ہیرو کی ایک چھلانگ بھی ایسی دھماکہ خیز بن جاتی ہے کہ تماشائی تالیاں بجانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ ایک شخص 20 اکتوبر 2016 کو راولپنڈی میں ڈی وی ڈی کی دکان میں بالی وڈ فلموں کے پوسٹرز کے سامنے کھڑا ہے (روئٹرز) تبصرہ نگار اس بات کا بھی اعتراف کرتے ہیں کہ حالیہ برسوں میں غیر ضروری ایکشن اور ماردھاڑ کا عنصر شامل ہونے کی ایک بڑی وجہ جنوبی انڈین سینیما کا اثر بھی ہے۔ باہو بلی، کے جی ایف، پشیا اور آر آر آر کے علاوہ دیگر تخلقیات میں ایکشن کا ایسا سیلاب آیا ہے کہ اب بالی وڈ کے فلم ساز اور ہدایتکار ان کا مقابلہ کرنے کے لیے مجبور ہیں کہ ایکشن کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ ایکشن اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال میں جنوبی انڈین سینیما، بالی وڈ سے بہت آگے ہے اور اسی احساس کمتری کو کم کرنے کے لیے بالی وڈ اپنے ہاتھ پیر بہت مارتا ہے۔ ہر شعبہ کی طرح اب فلموں کی کامیابی کا دارو مدار بھی سوشل میڈیا پر ہی ہے۔ فلم سازوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی تخلیق میں شامل کوئی ایک منظر یا کلپ ایسا وائرل ہو کہ صرف اس کے سہارے فلم بین سینیما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ وہ ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرے مناظر میں زیادہ سے زیادہ سرمائے لگا کر انہیں اور زیادہ متاثر کن بناتے ہیں۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کہ ایکشن یا مار دھاڑ فلموں کی روح کے دشمن نہیں لیکن جب کسی تخلیق میں بے مقصد اور بے جا تشدد کا عنصر شامل کیا جائے گا تو کہانی اور کردار کہیں گم ہوجاتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں مکالمات اور پر اثر ادا کاری کی جگہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور مکوں کی برسات لے لیتی ہے۔ فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو یہ نکتہ بھی ذہن نشین رکھنا چاہیے کہ فلم صرف شور و شرابا نہیں، یہ ایسی داستان ہے جس کے گرد کردار جڑے ہیں جن کے جذبات ، احساسات اور پراثر مکالمات وہ کام کرتے ہیں جو فلم بینوں کے ذہنوں میں برسوں تک نقش رہتے ہیں۔ یعنی ایکشن اور مار دھاڑ فراموش ہو سکتے ہیں لیکن مکالمات اور کردار نگاری نہیں۔ بالی وڈ تشدد پیار فلم اداکاری ایک تاثر یہ بھی ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر پیش کی جانے والی ویب سیریز نے فلم بینوں کے مزاج کو تبدیل کر دیا ہے۔ سفیان خان اتوار, ستمبر 20, 2026 – 07: 15 Main image:

فلم ’بارڈر ٹو‘ میں سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون نے کام کیا ہے (سکرین گریب/ یوٹیوب فلم ٹریلر)

فلم type: news related nodes: سال کے پہلے چھ ماہ اور بالی وڈ فلموں کا فلاپ شو عامر خان کی تیسری شادی اور بالی وڈ کے کچے بندھن بالی وڈ: ٹیلنٹ نہیں تعلقات کامیابی کی ضمانت؟ بالی وڈ میں ولن کا بدلتا ہوا روپ SEO Title: بالی وڈ کی بھیڑ چال: ہر طرف ایکشن، اداکاری اور ڈائیلاگ گم copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments