72.2 F
Pakistan
Saturday, September 19, 2026
HomeBusinessپاکستان میں آج پیٹرول کی ڈیزل کی نئی قیمت جانیے

پاکستان میں آج پیٹرول کی ڈیزل کی نئی قیمت جانیے

پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 19 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 64 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 88 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 15 مرتبہ کمی اور 27 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے وہی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 11 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 31 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں، جس کے اثرات ملکی پیٹرولیم قیمتوں پر پڑ رہے ہیں، اس حوالے سے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments