66.4 F
Pakistan
Friday, September 18, 2026
HomeCrimeڈرون کا ملبہ گرنے سے یمنی شہری کی موت، پاکستانی کی حالت...

ڈرون کا ملبہ گرنے سے یمنی شہری کی موت، پاکستانی کی حالت تشویشناک: سعودی عرب

سعودی عرب کی سول ڈیفینس کا کہنا ہے کہ جمعرات کو طائف کے علاقے میں حوثی ڈرون کو تباہ کیے جانے کے بعد ملبہ گرنے سے ایک یمنی شہری جان سے گیا جبکہ ایک پاکستانی سمیت دو افراد زخمی ہیں۔ حکام کے مطابق زخمی ہونے والے پاکستانی شہری کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں ایک سعودی خاتون شہری بھی شامل ہیں۔ سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کو تباہ کیا گیا، تاہم اس کے ملبے کے ٹکڑے طائف کے مختلف مقامات پر جا گرے۔ #الدفاع_المدني: سقوط شظايا اعتراض طائرة مسيّرة في محافظة الطائف نتج عنها حالة وفاة وإصابتان وأضرار مادية في عدد من المباني والمركبات. pic. twitter. com/2QltjNAlrF — الدفاع المدني السعودي (@SaudiDCD) September 17, 2026 انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ جائن یہاں کریں سول ڈیفنس کے مطابق ڈرون کے ملبے سے متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ یمنی حوثیوں کی جانب سے حالیہ دنوں میں سعودی عرب پر حملوں میں تیزی دیکھی گئی ہے جس کی پاکستان سمیت متعدد ممالک شدید الفاظ میں مذمت کر چکے ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) سعودی عرب کے مطابق حوثی ملیشیا نے بدھ کو مسلمانوں کے سب مقدس شہر مکہ کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ دوسری جانب حوثیوں نے بدھ کو دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے جواب میں بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ینبع میں آرامکو کی ایک تنصیب اور جنوبی سعودی عرب میں ایک ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔ اے ایف پی کے مطابق حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ ساری نے کہا کہ سعودی عرب نے اس ہفتے یمن پر 450 سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے جواب میں انہوں نے ’ینبع میں آرامکو کی تنصیب کو درجنوں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا‘ جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ ’خمیس مشیط ایئر بیس‘ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ حوثی ڈرون سعودی عرب طائف سعودی حکام کے مطابق طائف میں پیش آئے اس واقعے میں زخمی ہونے والے پاکستانی شہری کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک سعودی خاتون بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردو جمعرات, ستمبر 17, 2026 – 18: 30 Main image:

سعودی حکام کے مطابق 17 ستمبر 2026 کو طائف کے علاقے میں ایک حوثی ڈرون کا ملبہ گرا (ایس پی اے)

دنیا type: news related nodes: حوثیوں کا سعودی عرب پر تازہ حملوں کا دعویٰ: پاکستان کی مذمت حوثیوں پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے؟ سعودی عرب میں حوثیوں کا حملہ، دو افراد زخمی مکہ معاہدے کے تحت حوثیوں کے خلاف کارروائی زیر غور نہیں: پاکستان SEO Title: ڈرون کا ملبہ گرنے سے یمنی شہری کی موت، پاکستانی کی حالت تشویشناک: سعودی عرب copyright: show related homepage: Show on Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments