67.1 F
Pakistan
Thursday, September 17, 2026
HomeEntertainmentکھانا جل گیا اور بو آرہی ہے؟ ذائقہ برقرار رکھنے کے لیے...

کھانا جل گیا اور بو آرہی ہے؟ ذائقہ برقرار رکھنے کے لیے ان آسان طریقوں پر عمل کریں

کھانا پکاتے ہوئے ذرا سی توجہ ہٹی اور سالن یا سبزی نیچے سے جل گئی۔ اس جلے ہوئے کھانے کی بو پورے کھانے کا ذائقہ خراب کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ ایسے میں اکثر دل کرتا ہے کہ سارا کھانا ہی پھینک دیا جائے، لیکن اگر کھانا زیادہ نہیں جلا تو اسے کچھ آسان طریقوں سے بچایا جاسکتا ہے۔ جلے ہوئے کھانے کی بو کو کم کرنے، ذائقہ کو برقرار رکھنے اور بدبو کو کم کرنے کے لیے کچن کی کچھ چیزیں کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔ سب سے پہلے یہ کام کریں اگر کھانا جل گیا ہو تو گھبرانے کے بجائے چولہا بند کریں اور کھانے کو بالکل مکس نہ کریں کیونکہ چمچ چلا کر نیچے کا جلا ہوا حصہ اوپر لے آجانے سے جلی ہوئی بو پورے کھانے میں پھیل جائے گی۔ بہتر ہے کہ اوپر والا صاف کھانا آہستہ سے دوسرے برتن میں نکال لیں اس میں جلے ہوئے کھانے کے ذرات بالکل نہیں رہنا چاہیے۔ نیچے جمی ہوئی تہہ کو وہیں رہنے دیں۔ دہی اور کریم اگر سالن یا گریوی میں ہلکی سی جلی ہوئی بو باقی رہ گئی ہو تو جس برتن میں بچا ہوا کھانا ہو اس میں ایک دو چمچ دہی شامل کرلیں۔ دہی ذائقے میں ہلکی کھٹاس لاتا ہے اور سالن کا ذائقہ متوازن کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ گھر میں کریم موجود ہو تو تھوڑی سی کریم بھی شامل کی جاسکتی ہے، خاص طور پر ایسے سالن میں جس کے ساتھ کریمی ذائقہ اچھا لگتا ہو۔ لیموں لیموں بھی اس موقع پر کام آسکتا ہے۔ ایک دم زیادہ رس ڈالنے کے بجائے پہلے چند قطرے یا تھوڑی مقدار شامل کریں، چکھیں اور ضرورت محسوس ہو تو مزید ڈالیں۔ اس سے کھانے کا ذائقہ تازہ محسوس ہوسکتا ہے اور جلی ہوئی بو بھی کم نمایاں لگ سکتی ہے۔ آلو اور دھنیا اگر سالن یا گریوی ہلکی سی جل جائے تو اس میں کچے آلو کے چند ٹکڑے ڈال کر تقریباً 10 سے 15 منٹ ہلکی آنچ پر پکایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ تازہ ہرا دھنیا بھی شامل کریں، جو سالن کے ذائقے کوبہتر بنانے کے ساتھ جلی ہوئی بو کی شدت کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ تو اگلی بار اگر کھانا جل جائے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، بس ان آسان طریقوں سے اپنے کھانے کا ذائقہ بچا لیں۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments