74.6 F
Pakistan
Thursday, September 17, 2026
HomePoliticsبھارتی بحری جہاز کی پاکستانی خصوصی اقتصادی زون کی خلاف ورزی پر...

بھارتی بحری جہاز کی پاکستانی خصوصی اقتصادی زون کی خلاف ورزی پر پاکستان کا شدید احتجاج

بھارتی بحری جہاز آئی این ایس کولکتہ کی جانب سے پاکستانی خصوصی اقتصادی زون کی خلاف ورزی پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے اور اس اقدام کو دو طرفہ معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں ایسی اشتعال انگیزی پر ضبط کرنا یقینی نہیں سمجھا جائے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات ناظم الامور کو طلب کرکے 15 ستمبر 2026 کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں بھارتی بحری جہاز کے انتہائی اشتعال انگیز اور ناقابل قبول اقدام پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ بھارتی ناظم الامور کو واضح کیا گیا کہ بھارتی حکومت کا آگاہ کیا جائے کہ پاکستان اس طرح کے اقدام کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور زور دیا گیا کہ بین الاقوامی قانون اور دو طرفہ معاہدوں خاص طور پر سمندر میں اس طرح واقعات سے بچنے کے لیے موجود معاہدوں کی پاسداری کریں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں تعینات پاکستان ناظم الامور اسی طرح کا ڈی مارش بھارتی وزارت خارجہ امور کو کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی بحری جہاز آئی این ایس کولکتہ نے پاکستان کی سمندری حدود میں اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ حرکات کیں، بھارتی بحری جہاز کی سرگرمیاں دوطرفہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ یکم ستمبر سے پاکستانی خصوصی اقتصادی زون میں سی اسپارک 26 مشقیں کر رہی ہے، 7 ستمبر سے بھارتی بحری جہاز اور اس پر تعینات ہیلی کاپٹر پاک بحریہ کی مشقوں کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ آئی این ایس کولکتہ نے پاک بحریہ کے جہازوں کے قریب خطرناک اور اشتعال انگیز حرکات کیں، بھارتی اقدامات معمول کی تعیناتی نہیں بلکہ 1991 کے دوطرفہ معاہدے کی خلاف ورزی ہیں جب کہ متعدد بار انتباہ کے باوجود بھارتی بحری جہاز نے غیر ذمہ دارانہ حرکات جاری رکھیں۔ واقعے کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 15 ستمبر کو آئی این ایس کولکتہ نے خطرناک انداز میں رخ تبدیل کیا اور پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین سے ٹکرا گیا، پی این ایس حنین کی جانب سے بچاؤ کی کوشش کے باوجود بھارتی جہاز کے ساتھ رگڑ کا واقعہ پیش آیا، واقعے کے بعد آئی این ایس کولکتہ نے رفتار بڑھائی اور علاقے سے بھاگ نکلا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ بھارتی بحری جہاز کا اقدام انتہائی اشتعال انگیز تھا اور سنگین بحران پیدا کر سکتا تھا تاہم پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ اور ذمہ دارانہ طرز عمل نے صورت حال کو مزید بگڑنے سے روکا تاہم بھارتی بحریہ کی خلاف ورزیوں کو پاکستان انتہائی تشویش سے دیکھتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارت حقائق کو مسخ کرکے معاملے کو سفارتی سطح پر بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارتی اقدامات علاقائی امن کو متاثر کرنے کی دانستہ کوشش کی عکاسی کرتے ہیں، بھارت دوطرفہ معاہدوں اور ذمہ دارانہ طرز عمل کی پابندی کرے، ایسے واقعات روکنے کے لیے بھارتی حکام فوری اقدامات کریں۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ مستقبل میں بھارتی اشتعال انگیزی کے سامنے موجودہ سطح کا ضبط یقینی نہ سمجھا جائے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments