75.2 F
Pakistan
Tuesday, September 15, 2026
HomeCrimeکانگو: اسکولوں میں آتشزدگی سے 29 طلبا جاں بحق، 300 گھر خاکستر

کانگو: اسکولوں میں آتشزدگی سے 29 طلبا جاں بحق، 300 گھر خاکستر

مشرقی کانگو کے شہر بوکاوو میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں دو اسکولوں سمیت 300 گھر جل گئے، جبکہ آگ کی لپیٹ میں آکر 29 طلبا جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 19 لڑکیاں اور 10 لڑکے شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ پہلے ایک گھر میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور قریبی دو اسکولوں سمیت دیگر گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا، جبکہ 29 طلبا کی جانیں بھی ضائع ہوگئیں۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی تدفین کردی گئی۔ تدفین کے موقع پر علاقے میں ہر طرف غم اور سوگ کی کیفیت رہی، جبکہ بچوں کے والدین شدتِ غم سے نڈھال دکھائی دیے۔ مقامی حکام کی جانب سے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments