(ویب ڈیسک)جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، جس کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے اہم امریکی افراطِ زر کے اعداد و شمار کا انتظار ہے، یہ اعداد و شمار امریکی فیڈرل ریزرو کی آئندہ شرحِ سود کی پالیسی پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔



