71.3 F
Pakistan
Thursday, September 10, 2026
HomeCrimeکرک میں پولیس پر فائرنگ، اہلکار شہید

کرک میں پولیس پر فائرنگ، اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں رات گئے شنکی ڈیم کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ظفران شہید جبکہ محمد امتیاز زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے شنکی ڈیم کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار ظفران موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ محمد امتیاز زخمی ہوئے۔ لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو کے ڈی اے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ڈی ایس پی یوسف خٹک کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور نامعلوم حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments