82.9 F
Pakistan
Wednesday, September 9, 2026
HomeBusinessپیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کر...

پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے مسلسل دوسرے روز بھی پٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھا دیے، نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں مہنگے ہوگئے۔ پٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ فوری طور پر نافذ کردیے گئے ہیں۔ گذشتہ روز بھی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا۔ پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پٹرول 358 روپے 77 پیسے اور ڈیزل 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگیا تھا۔ حالیہ مسلسل اضافوں کے باعث پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے شہریوں کے سفری اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔ ڈیزل مہنگا ہونے سے مال برداری اور پبلک ٹرانسپورٹ کے اخراجات پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ حکومت کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر قیمتوں کے روزانہ تعین کا طریقہ کار اختیار کیا ہے، جب کہ ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رکھنے کا طریقہ کار بھی نافذ ہے۔ 17 جولائی سے اب تک پٹرول کی قیمت میں 14 مرتبہ کمی اور 21 مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 مرتبہ کمی اور 21 مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار ردوبدل ہوا۔ 28 اگست کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی، اس کے بعد پٹرول کی قیمت میں مختلف تاریخوں پر دوبارہ اضافہ کیا گیا۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments