ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے افسران، جوانوں، اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملکی سمندری حدود، قومی مفادات اور بحری تجارت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔



