71.8 F
Pakistan
Sunday, September 6, 2026
HomeEntertainmentسلمان خان اپنے ہاتھ سے فیروزی بریسلٹ کیوں نہیں اتارتے؟

سلمان خان اپنے ہاتھ سے فیروزی بریسلٹ کیوں نہیں اتارتے؟

بولی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ہاتھ میں موجود فیروزی پتھر والا بریسلٹ ہمیشہ لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔ فلمی تقریبات ہوں، ٹی وی شوز کی میزبانی ہو یا عام زندگی میں کسی تقریب میں شرکت، یہ فیروزی پتھروں سے جڑا بریسلٹ ہمیشہ ان کے ہاتھ کی زینت بنا رہتا ہے۔ آخر وہ اس بریسلٹ کو اتنے عرصے سے اپنے ساتھ کیوں رکھتے ہیں اور اس کے پیچھے کیا کہانی ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔ سلمان خان کے مطابق اس بریسلٹ کی خاص وجہ ان کے والد سلیم خان ہیں۔ ایک پرانے انٹرویو میں سلمان نے بتایا تھا کہ ان کے والد بھی اسی طرح کا بریسلٹ پہنا کرتے تھے۔ بچپن میں سلمان اپنے والد کے بریسلٹ سے کھیلا کرتے تھے، جس کی وجہ سے یہ چیز ان کے ذہن میں ایک خاص یاد کے طور پر محفوظ ہوگئی۔ بعد میں جب سلمان خان نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تو ان کے والد نے انہیں بھی ایسا ہی ایک بریسلٹ تحفے میں دیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ بریسلٹ سلمان خان کی شخصیت اور اسٹائل کا مستقل حصہ بن گیا۔ سلمان خان نے اس بریسلٹ میں لگے فیروزی پتھر کی خاصیت کے بارے میں اپنا ایک ذاتی عقیدہ بھی بیان کیا تھا۔ ان کے مطابق فیروزی کو خاص پتھروں میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کا ماننا ہے کہ یہ پتھر منفی چیزوں کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے۔ سلمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا، ’جب کوئی منفی چیز آپ پر آتی ہے تو پہلے یہ اسے جذب کر لیتا ہے اور دباؤ بڑھنے پر ٹوٹ بھی جاتا ہے۔‘ اداکار نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے بریسلٹ میں موجود کئی پتھر منفی اثرات جذب کرنے کی وجہ سے چٹخ چکے ہیں اور یہ ان کا ساتواں پتھر ہے۔ سلمان خان نے فیروزی پتھر کو ’زندہ‘ پتھروں میں شمار کیے جانے کا بھی ذکر کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے خیال میں عقیق اور فیروزی ایسے پتھروں میں شامل ہیں جنہیں خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے اس چاندی کے بریسلٹ کی قیمت 2023 میں تقریباً 80 ہزار بھارتی روپے بتائی گئی تھی، جبکہ پتھر اور کاریگری کے معیار کے حساب سے اس کی قیمت ایک لاکھ بھارتی روپے تک پہنچنے کا ذکر بھی سامنے آیا تھا۔ لیکن سلمان خان کے لیے اس کی مالی قیمت سے زیادہ اس کی روحانی اور جذباتی اہمیت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بریسلیٹ نہ صرف سلمان خان کی شناخت بن چکا ہے بلکہ ان کے والد کی محبت کی ایک ایسی نشانی ہے جو ہر لمحہ ان کے ساتھ رہتی ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments