پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 378 روپے 05 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 5 ستمبر سے 7 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 13 پیسے کی کمی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 74 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 13 مرتبہ کمی اور 19 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے وہیں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 10 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 22 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔



