اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات، معاشی تعاون، سرمایہ کاری، تعلیم اور نوجوانوں کی ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔



