عید کی بے شمار گُمشدہ روایات میں ایک آدھی جو ہمارے پاس بچ گئی ہے وہ عیدی دینے کی ہے، آج بھی ہمارے گھروں میں عید پر جو لوگ آتے ہیں یا ہم کہیں جاتے ہیں کسی نہ کسی صورت میں ایک دوسرے کو عیدی ضرور دیتے ہیں، بیگمات تو عید کے دن چڑھنے کا انتظار بھی نہیں کرتیں، وہ چاند رات کو ہی اپنی عیدی وغیرہ لے دے کے فارغ ہو جاتی ہیں، ظاہر ہے یہ اُن کا حق ہوتا ہے، ہم. .. ۔



