82.1 F
Pakistan
Tuesday, June 9, 2026
HomeEnvironmentکراچی میں آج شدید گرمی: پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے...

کراچی میں آج شدید گرمی: پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے امکانات کو رد کر دیا ہے۔ ملک بھر میں سورج نے آگ برسانا شروع کر دی ہے اور مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گرد آلود ہواؤں کے باعث شہری دن کے اوقات میں گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج سے 12 جون کے دوران میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ پارہ 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ کراچی میں آج موسم مجموعی طور پر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد میں کل سے گرمی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے۔ کراچی میں ہیٹ ویو کے باعث درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس سے قبل بھی کراچی میں آج سے 12 جون تک شدید گرمی کی پیش گوئی کی تھی۔ وہیں لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھی شدید گرمی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ سورج نے دن کے آغاز کے ساتھ ہی آگ برسانا شروع کر دی ہے جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ شہری جھلسا دینے والی گرمی سے پریشان ہیں جبکہ مزید دنوں تک اسی شدت کی گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اُدھر خیبر پختونخوا میں بھی موسم کی صورت حال گرم اور خشک رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ پشاور میں موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سوات، شانگلہ، دیر اور کوہستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ بٹگرام اور مانسہرہ میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش متوقع ہے۔ تیمرگرہ میں 19 ملی میٹر جبکہ پٹن میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ کالام میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دیر میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبّی میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح دادو، جیکب آباد 48، تربت ، موہنجو داڑو 47، سکھر ، نوابشاہ، ڈیرہ غازی خان46، ملتان، بہاولپور 45، لاہور 43، پشاور 42، اسلام آباد، مظفر آباد 40، کراچی اور کوئٹہ 37 سمیت گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments