برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہےکہ فیلڈ مارشل آرمی چیف عاصم منیر نے اتوار کو امریکی صدر ٹرمپ سے بات چیت کی ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے مشرق وسطی میں جنگ کی آگ ٹھنڈی کرنے کی کاوشوں میں پاکستان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور ملٹری لیڈر عاصم منیر نے ایران سے اپنے روابط اور ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی گہرے تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے ثالثی کی کاوشیں تیز کیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان نے ٹرمپ ایران بحران روکنے کی کوشش کی، ایک جانب فیلڈ مارشل نے امریکا کا محاز سنبھالا تو دوسری جانب وزیراعظم نے ایرانی قیادت کو انگیج کیا۔ شہبازشریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بات کی، وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ترکی ہم منصب سے پیر کو بات کی، پاکستانی رہنما بیک وقت ایران، وٹکاف اور جیرڈکشنر سے رابطے میں تھے۔ فنانشل ٹائمزر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان امریکا کے ان چند اتحادیوں میں شامل ہے جن پر ایرانی میزائلز نہ برسے اور یہی وجہ تھی کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان غیرجانبدار ثالث کا کردار ادا کیا، مجتبی خامنہ ای نے بھی کہا تھا کہ وہ پاکستان کا خصوصی احترام کرتے ہیں۔ اخبار کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس معاملے میں تصدیق سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی حساس نوعیت کی معاملہ ہے، اسے میڈیا کے ذریعے بیان نہیں کیا جاسکتا۔
پاکستان کی ثالثی کی کوششیں، فیلڈ مارشل کا امریکی صدر سے اہم رابطہ، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ
RELATED ARTICLES



