کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیمی فائنل کی دوڑ کے لیے اہم ترین میچ میں فتح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ‘کرو یا مرو’ والا مقابلہ تھا جس میں کھلاڑیوں نے بہترین فائٹنگ اسپرٹ اور کردار کا مظاہرہ کیا۔


