لاہور (نیوز ڈیسک) بے روزگار نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری، 25 ہزار نوجوانوں کو تربیت دے کر روزگار سے منسلک کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 25 ہزار نوجوانوں کو تربیت دینے کے منصوبے کی منظوری دے دی، سی ایم یوتھ ایمپلائیبلٹی پروگرام کے تحت نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔



