برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمن مالیاتی ادارے ڈوئچے بینک کی ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی عالمی مالیاتی نظام کے لیے ایک تاریخی موڑ ثابت ہو سکتی ہے، جو توانائی کی تجارت اور عالمی ذخائر میں امریکی ڈالر کی بالادستی کو کمزور کرنے کے عمل کو تیز کر سکتی ہے۔



