22 C
Lahore
Monday, March 2, 2026
HomeLifestyleمشرق وسطیٰ: طاقت، توازن اور تصادم

مشرق وسطیٰ: طاقت، توازن اور تصادم

مشرق وسطیٰ ایک بار پھر تاریخ کے اس موڑ پر کھڑا ہے جہاں طاقت، خوف، غلط اندازوں اور سٹریٹجک حساب کتاب کا امتزاج کسی بڑے جیوپولیٹیکل بھونچال کی نشاندہی کر رہا ہے۔ایران کی موجودہ کشیدگی کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کی خبر سامنے آنے کے بعد خطے میں غیر یقینی کی فضا مزید گہری ہو گئی ہے۔ ایک ایسے نازک وقت میں جب ایران-اسرائیل-امریکہ کشیدگی پہلے ہی خطے کو عدمِ استحکام سے دوچار کر چکی ہے، سپریم لیڈر کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی داخلی سیاسی حرکیات نہ صرف ایران میں بلکہ پورے مشرق وسطیٰ اور عالمی طاقتوں کے تزویراتی فیصلوں پر دیرپا اثر ڈال سکتی ہیں۔ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی محض ایک روایتی عسکری تنازع نہیں بلکہ ایک کثیرالجہتی بحران ہے جس میں فوجی حکمت عملی، معاشی دباؤ، سفارتی تناؤ، سائبر میدان اور بیانیاتی جنگ سب ایک ساتھ متحرک ہیں۔یہ تصادم کسی ایک واقعے کا نتیجہ نہیں بلکہ برسوں سے جمع ہوتی بداعتمادی، مسابقت اور طاقت کے توازن میں تبدیلی کا منطقی تسلسل ہے۔ موجودہ صورتحال اس بات کی مظہر ہے کہ عالمی سیاست اب سادہ دوطرفہ محاذ آرائی سے آگے بڑھ چکی ہے اور طاقت کا کھیل زیادہ پیچیدہ، غیر خطی اور غیر متوقع ہو گیا ہے۔ایران کا جوہری پروگرام اس کشیدگی کا مرکزی نکتہ ہے۔ تہران اسے قومی خودمختاری اور دفاعی صلاحیت کا ضامن قرار دیتا ہے، جبکہ اسرائیل اسے اپنے وجود کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔امریکہ کے لیے یہ مسئلہ عدم پھیلاؤ کے عالمی اصولوں اور اپنے اتحادیوں کی سلامتی سے جڑا ہوا ہے۔ جوہری معاہدے کی کمزوری اور اس کے بعد ایران کی افزودگی کی رفتار میں اضافہ اسرائیل کی پیشگی دفاعی سوچ کو مزید تقویت دیتا ہے۔اسرائیلی سٹریٹجک نظریہ ہمیشہ خطرے کو ابتدائی مرحلے میں ختم کرنے پر زور دیتا رہا ہے اور اسی سوچ کے تحت وہ محدود مگر ہدفی کارروائیوں کو اپنی سلامتی کے لیے ناگزیر سمجھتا ہے۔ایران اس کے برعکس براہ راست جنگ سے گریز کرتے ہوئے غیر متوازن ردعمل، پراکسی نیٹ ورکس اور خطے میں اپنے اتحادی حلقوں کے ذریعے دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی اپناتا ہے۔یوں یہ تصادم روایتی جنگ کے بجائے ایک ’گرے زون‘ مقابلے کی شکل اختیار کر چکا ہے جہاں اعلان شدہ جنگ کے بغیر مسلسل ٹکراؤ جاری رہتا ہے۔امریکہ اس بحران میں بیک وقت ضامن سلامتی بھی ہے اور ایک فریق بھی۔ واشنگٹن مکمل جنگ سے اجتناب چاہتا ہے، مگر کمزوری کا تاثر بھی نہیں دینا چاہتا۔ یکم مارچ 2026 کو تہران میں لوگ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ‌ای کی موت پر سوگ منا رہے ہیں، جن کی موت امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملوں کے نتیجے میں ہوئی (اے ایف پی)یہی وہ نازک توازن ہے جہاں غلط اندازہ یا جذباتی ردعمل بڑے تصادم کو جنم دے سکتا ہے۔ امریکی پالیسی میں ایک طرف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی حکمت عملی رہی ہے تو دوسری طرف سفارتی راستے کھلے رکھنے کی کوشش بھی کی گئی۔مگر داخلی سیاسی دباؤ، اتحادیوں کی توقعات اور عالمی ساکھ کے سوالات امریکی فیصلوں کو پیچیدہ بنا دیتے ہیں۔ اس تناظر میں ہر عسکری قدم صرف میدان جنگ تک محدود نہیں رہتا بلکہ عالمی سفارت کاری، اتحادی صف بندی اور داخلی سیاسی مباحث پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔یہ بحران دراصل عالمی طاقت کے ڈھانچے میں تبدیلی کی علامت بھی ہے۔ یک قطبی نظام، جس میں امریکہ فیصلہ کن بالادستی رکھتا تھا، اب بتدریج چیلنج ہو رہا ہے۔ چین اور روس دونوں مختلف انداز میں اس کشیدگی کو عالمی طاقت کے توازن میں تبدیلی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔چین کے لیے ایران توانائی، تجارت اور بیلٹ اینڈ روڈ حکمت عملی کا اہم جزو ہے جبکہ روس کے لیے یہ ایک موقع ہے کہ وہ مغربی اتحاد کے مقابل ایک متبادل جغرافیائی سیاسی بلاک کو تقویت دے۔اس طرح ایران، اسرائیل اور امریکہ کی کشمکش صرف ایک علاقائی بحران نہیں بلکہ بڑی طاقتوں کی مسابقت کا ذیلی میدان بن چکی ہے۔ یکم مارچ 2026 کی اس تصویر میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی و اسرائیلی حملے میں موت کے بعد کراچی میں مظاہرین امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے (آئی ایس او)عالمی اداروں کی کمزور ہوتی گرفت اور بین الاقوامی قانون پر بڑھتے سوالات اس تاثر کو مضبوط کرتے ہیں کہ دنیا ایک نئے تزویراتی عہد میں داخل ہو رہی ہے جہاں اصولوں سے زیادہ طاقت کی سیاست فیصلہ کن ہوگی۔خطے کی جغرافیائی سیاست بھی تیزی سے بدل رہی ہے۔ خلیجی ریاستیں محتاط توازن کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں۔وہ امریکی سکیورٹی چھتری سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں مگر ایران کے ساتھ مکمل محاذ آرائی سے بھی گریزاں ہیں۔ توانائی کی منڈیاں اس بحران کی سب سے حساس جہت ہیں۔آبنائے ہرمز کے ذریعے گزرنے والی تیل کی بڑی مقدار عالمی معیشت کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اگر یہاں کشیدگی طول پکڑتی ہے تو تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، عالمی افراطِ زر اور سپلائی چین میں تعطل پیدا ہو سکتا ہے۔اس طرح یہ تنازع عسکری سے زیادہ معاشی اور نفسیاتی جنگ کی صورت اختیار کر لیتا ہے جہاں قیمتوں کا اتار چڑھاؤ بھی ایک سٹریٹجک ہتھیار بن جاتا ہے اور عالمی منڈیاں خوف کے سائے میں فیصلے کرنے لگتی ہیں۔بیانیاتی سطح پر بھی یہ کشمکش کم اہم نہیں۔ ہر فریق اپنے اقدام کو دفاعی اور مخالف کے اقدام کو جارحانہ قرار دیتا ہے۔ میڈیا، سفارتی بیانات اور عالمی فورمز پر پیش کیے جانے والے دلائل اس بحران کو اخلاقی جواز دینے کی کوشش کرتے ہیں۔مگر سوال یہ ہے کہ کیا موجودہ عالمی نظام ایسے تصادم کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے بیانات جاری کرتے ہیں، مگر طاقت کی سیاست اکثر اصولوں پر غالب آ جاتی ہے۔ یہی وہ خلا ہے جہاں غیر ریاستی عناصر، پراکسی گروہ اور علاقائی اتحاد اپنا کردار بڑھاتے ہیں اور بحران مزید پیچیدہ ہو جاتا ہے۔ایران کی حکمت عملی صبر آزما مگر مسلسل دباؤ پر مبنی ہے۔ وہ جانتا ہے کہ مکمل جنگ اس کے لیے تباہ کن ہو سکتی ہے، اس لیے وہ محدود مگر اثر انگیز ردعمل کو ترجیح دیتا ہے۔اسرائیل تیز رفتار اور تکنیکی برتری پر انحصار کرتا ہے جبکہ امریکہ اپنی عالمی ساکھ اور اتحادی نیٹ ورک کے ذریعے توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔مزید پڑھاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)اس سہ فریقی کشمکش میں غلط فہمی یا حادثاتی تصادم کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے۔ یہی غیر یقینی اس بحران کو مزید خطرناک بناتی ہے اور عالمی معیشت، سفارتی ایوانوں اور دفاعی منصوبہ سازوں کو مستقل اضطراب میں رکھتی ہے۔تاریخ اس امر کی شاہد ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جہاں بھی ریاستی ڈھانچے اچانک گرے، وہاں فوری استحکام نہیں آیا بلکہ خانہ جنگی نے جنم لیا۔ عراق میں صدام حسین کے بعد طاقت کا خلا داخلی تصادم میں تبدیل ہوا، لیبیا میں قذافی کے خاتمے کے بعد ریاستی کمزوری مسلح دھڑوں کی کشمکش میں ڈھل گئی اور شام میں کمزور ہوتی ریاست نے طویل داخلی جنگ کو جنم دیا۔حکومتوں کا انہدام اکثر نظم و نسق کی بحالی نہیں بلکہ طاقت کے خلا کو جنم دیتا ہے اور طاقت کا خلا عموماً غیر ریاستی گروہوں اور بیرونی مداخلت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتا ہے۔اسی لیے کسی بھی ریاستی تبدیلی کو فوری حل سمجھنا سیاسی سادگی ہوگی۔ موجودہ بحران میں بھی یہی خدشہ موجود ہے کہ اگر توازن بگڑا تو اس کے اثرات طویل المدتی عدم استحکام کی صورت میں سامنے آئیں گے۔پاکستان کے لیے یہ صورت حال غیر معمولی حساسیت رکھتی ہے۔ پاکستان کی افغانستان کے ساتھ تقریباً 2,640 کلومیٹر طویل سرحد سکیورٹی چیلنجز سے دوچار ہے، جبکہ انڈیا کے ساتھ تقریباً 3,323 کلومیٹر کی سرحد ایک مستقل سٹریٹجک تناؤ کا محور بنی ہوئی ہے۔ ایسے میں ایران کے ساتھ تقریباً 909 کلومیٹر طویل سرحد کو بھی اگر کشیدگی اپنی لپیٹ میں لے لے تو پاکستان کے لیے تین اطراف سے عدم استحکام کا دباؤ پیدا ہوگا، خصوصاً بلوچستان کے تناظر میں جہاں سلامتی، ترقی اور سیاسی توازن پہلے ہی نازک ہیں۔پاکستان اس امر کا متحمل نہیں ہو سکتا کہ اس کے مغربی محاذ پر مزید طویل المدتی تناؤ پیدا ہو۔ اس لیے اسے نہایت محتاط اور متوازن حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی جو سفارتی فعالیت، داخلی استحکام اور سرحدی سکیورٹی کے امتزاج پر مبنی ہو۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای خطے میں ایرانی اثر و رسوخ کو ایک خاص نام دیتے ہیں۔ وہ اسے ’مزاحمت کا جغرافیہ‘ قرار دیتے ہیں۔ (اے ایف پی فائل)پاکستان کو کھلی صف بندی سے گریز کرنا ہوگا اور ایک حقیقت پسندانہ، کثیر جہتی پالیسی اپنانی ہوگی۔ اسے علاقائی استحکام کا داعی بن کر سفارتی سطح پر رابطے بڑھانے چاہییں، توانائی اور تجارت کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے اور داخلی سلامتی کو مضبوط رکھنا چاہیے۔اسی کے ساتھ اسے سٹریٹجک ابہام کے ذریعے اپنی اہمیت برقرار رکھنی ہوگی تاکہ وہ کسی ایک بلاک کا آلہ کار بنے بغیر اپنی خودمختاری کا پیغام دے سکے۔ محتاط برنک مین شپ کا مطلب محاذ آرائی نہیں بلکہ یہ باور کرانا ہے کہ پاکستان خطے میں استحکام کا خواہاں ہے مگر اپنی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔سفارتی سرگرمی، دفاعی تیاری اور بیانیاتی توازن کا یہی امتزاج اسے اس بحران میں ایک ذمہ دار اور سنجیدہ ریاست کے طور پر پیش کر سکتا ہے۔آخرکار یہ بحران اس بڑے سوال کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ آیا دنیا ایک نئے سرد جنگی ماحول میں داخل ہو رہی ہے جہاں علاقائی تنازعات عالمی طاقتوں کے پراکسی میدان بن جائیں گے، یا پھر یہ کشیدگی ایک نئے توازن کی بنیاد رکھے گی جہاں سفارت کاری اور طاقت کا امتزاج بڑے تصادم کو روک لے گا۔مشرق وسطیٰ کی تاریخ بتاتی ہے کہ یہاں کے بحران کبھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوتے بلکہ نئی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان موجودہ کشمکش بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، مگر اس بار عالمی طاقت کا ڈھانچہ بھی تبدیل ہو رہا ہے، جس سے اس کے اثرات کہیں زیادہ وسیع اور گہرے ہو سکتے ہیں۔دنیا اس وقت ایک باریک لکیر پر کھڑی ہے۔ ایک غلط اندازہ، ایک غیر محتاط بیان یا ایک محدود کارروائی بھی بڑے تصادم کو جنم دے سکتی ہے۔مگر اسی بحران میں ایک موقع بھی پوشیدہ ہے کہ بڑی طاقتیں سفارتی دانشمندی، تحمل اور حقیقت پسندی کا مظاہرہ کریں اور طاقت کے بجائے توازن کو ترجیح دیں۔ اگر ایسا نہ ہوا تو یہ کشمکش نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی نظام کو ایک طویل عدم استحکام کی طرف دھکیل سکتی ہے۔اگر دانشمندی غالب آئی تو شاید یہی بحران ایک نئے، زیادہ محتاط اور متوازن عالمی ترتیب کی بنیاد رکھ دے۔نوٹ: یہ تحریر کالم نگار کی ذاتی آرا پر مبنی ہے، جس سے انڈپینڈنٹ اردو کا متفق ہونا ضروری نہیں۔(ڈاکٹر راجہ قیصر احمد ایریا سٹڈی برائے افریقہ، نارتھ اینڈ ساؤتھ امریکہ کے ڈائریکٹر ہیں)ایرانامریکہاسرائیلایران اسرائیل کشیدگیصدر ڈونلڈ ٹرمپبن یامین نتن یاہوآیت اللہ علی خامنہ ایمشرق وسطیٰایران، اسرائیل اور امریکہ کی کشیدگی کے دوران سپریم لیڈر کے قتل نے خطے میں غیر یقینی بڑھا دی ہے، جس کے اثرات مشرق وسطیٰ اور عالمی طاقتوں کی پالیسیوں تک پھیل سکتے ہیں۔ڈاکٹر راجہ قیصر احمدسوموار, مارچ 2, 2026 – 07:30Main image: یکم مارچ 2026 کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ‌ ای کی امریکی اور اسرائیلی حملوں میں موت پر تہران کے ایک چوک میں لوگ سوگ منا رہے ہیں (اے ایف پی)نقطۂ نظرtype: newsrelated nodes: پاکستان میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کے خلاف مظاہروں میں 17 امواتایرانی حملے سے نو اسرائیلیوں کی موت، 3 امریکی فوجی بھی جان سے گئے’مزاحمت کا محور‘ تشکیل دینے والے علی خامنہ ای کون تھے؟ایران میں سپریم لیڈر کیسے منتخب کیا جاتا ہے؟SEO Title: مشرق وسطیٰ: طاقت، توازن اور تصادمcopyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments