پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ہفتے کو تصدیق کی ہے کہ وہ اتوار کو سعودی عرب، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے اسلام آباد میں مل رہے ہیں۔ اسحٰق ڈار نے یہ بات نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ پیر کو وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ ’ہماری ملاقات ترکی میں طے تھی، تاہم مصروفیات کی وجہ سے میں نے بھائیوں کو اسلام آباد میں دعوت دی۔‘ انہوں نے کہا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے اور ’ایمان داری، نیک نیتی سے تنازع ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ’مذاکرات کے باعث میڈیا پر بات چیت کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔‘ اس سے قبل ترکی کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے بھی اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات کے حوالے سے بتایا تھا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے نجی نشریاتی ادارے اے خبر سے گفتگو میں کہا ’ابتدا میں ہم نے یہ اجلاس ترکی میں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا. .. تاہم، چونکہ ہمارے پاکستانی ہم منصبوں کو اپنے ملک میں ہی رہنا ضروری ہے، اس لیے ہم نے اجلاس کو پاکستان منتقل کردیا ہے۔‘ امریکہ اور اسرائیل کی ایران سے جنگ کو تقریباً ایک ماہ ہو چکا ہے اور اس لڑائی کو رکوانے کے لیے پاکستان اور مشرق وسطی کے ممالک سرگرم ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کو علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے حوالے سے بتایا تھا کہ اسلام آباد اس حوالے سے ’ایک پرخلوص اور فعال کردار ادا کر رہا ہے جس کا مقصد امت مسلمہ کی بہتری ہے۔‘ پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں خود کئی بار ایران اور دیگر خلیجی ممالک کی قیادت سے بات کر چکا ہوں تاکہ امن کی راہ ہموار ہو اور برادر اسلامی ممالک کو نقصان سے بچایا جا سکے۔‘ انہوں نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق ’پاکستان کی کوششیں امت مسلمہ کے بہترین مفاد میں ہیں۔‘ ایران اسرائیل امریکہ اسحاق ڈار پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہفتے کو تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ کل یعنی اتوار کو اسلام آباد میں مل رہے ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردو ہفتہ, مارچ 28, 2026 – 12: 30 Main image:
پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحق ڈار 18 نومبر، 2025 کو ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کرتے ہوئے (اے ایف پی)
پاکستان type: news related nodes: ایران جنگ: یمنی حوثیوں کا پہلی بار اسرائیل پر میزائل حملہ امریکہ سے درخواست پر اسرائیل نے دو ایرانی رہنماؤں کو ہٹ لسٹ سے ہٹا دیا: پاکستان سعودی ولی عہد کو کشیدگی کم کرنے کی کوششوں سے آگاہ کیا: شہباز شریف ایران جنگ: پاکستان کے فضائی شعبے کو 7 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان SEO Title: سعودی عرب، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملیں گے: اسحاق ڈار copyright: show related homepage: Show on Homepage



